6 ستمبر، 2016، 12:22 PM

ڈونلڈ ٹرمپ پر مذہبی تعصبات کو ہوا دینے کا الزام

ڈونلڈ ٹرمپ پر مذہبی تعصبات کو ہوا دینے کا الزام

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے امریکی ریپبلکن پارٹی کےصدارتی امیدوارڈونلڈ ٹرمپ پر مذہبی تعصبات کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ زید نے امریکی ریپبلکن پارٹی کےصدارتی امیدوارڈونلڈ  ٹرمپ پر مذہبی تعصبات کو ہوا دینے کا الزام عائد کیا ہے۔زید حسین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ  کی طرف سے نسلی بنیاد اور مذہبی تعصب پھیلانے کے باعث ان کی مقبول سیاست، پرتشدد سیاست میں تبدیل ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی نفرت آمیز سیاست کے ذریعے لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں یہی حربہ داعش بھی استعمال کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کے ٹرمپ کی انتخابی مہم مسلم تارکین وطن پر پابندی، مسجدوں کو بند کردینے اور قرآن پر پابندی لگانے کے دعووں پر مبنی ہوتی ہے جبکہ داعش کے اعمال اور رفتار بھی قرآن مجید کی تعلیمات اور مذہبی روا داری کے خلاف ہیں۔

News ID 1866726

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha